Tuesday, November 27, 2012

Yahoodi khufia Tereek Free Masonry



کتاب یہودی خفیہ تحریک ماسونیت: حقائق وانکشافات
تاليف أبو عدنان محمد منير قمر
صفحات 25

تاریخ عالم آج تک بے شمار تحریکوں سے روشنا ہو چکی ہے اور آئے دن چشم فلک کو نئے نئے ناموں سے موسوم عجیب و غریب نظریات اور پروگراموں کی حامل اور طرح طرح کے لوگوں کی قیادت میں کام کرنے والی تحریکوں سے واسطہ پڑتا ہے۔انہی رنگا رنگ ناموں اور طرح طرح نظریات کی حامل تحریکوں میں سے ایک تحریک کا نام الماسونیہ،فری میسنری ہے۔جس کے طریق کار اور عقائد و نظریات کا مطالعہ کرنے سے ایسی خطرناک و خوفناک اور بھیانک جماعت نظر آتی ہے جس کی متعلق معلومات نہ ہونے کی وجہ سے ان پڑھ تو کیا بڑے بڑے پڑھے لکھے مسلمانوں کا ان کے جال میں پھنس جانا نا ممکنات میں سے نہیں۔ اور جو ان کے جال میں پھنس گیا وہ آہستہ آہستہ دین سے دور ہوتا گیا اور دین کا دشمن بن گیا۔یہی اس تحریک کا نصب العین ہے کہ لوگوں کو دین سے برگشتہ کر کے دنیا میں بے دینی،اخلاقی بے راہروی اور جنسی انار کی پھیلادی جائے۔اس کتاب میں یہودی خفیہ تنظیم "ماسونیت" کا پردہ فاش کیا گیا ھے اور یہ آگاہ گیا ھے کہ یہ تنظیم اسلام اور مسلمانوں کے لئے کتنی خطرناک ھے اور اس کے کیا کیا عزائم اور تخریب کاری کے طریقے ھیں

No comments:

Post a Comment